QR CodeQR Code

وزیراعظم کی طرف سے چھوٹی صنعتوں کی ترقی اور کاروباری حضرات سے رابطے بڑھانے کیلئے ہدایات

31 Aug 2019 10:05

معاشی ٹیم کے اجلاس میں اس بات پہ بطور خاص غور و خوص کیا گیا کہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے وقت جو معاشی اہداف مقرر کیے تھے ان کے حصول میں کس قدر کامیابی ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ملک میں چھوٹی صنعتوں کی ترقی اور کاروباری حضرات سے رابطے بڑھائے جائیں۔ عمران خان کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 31 فیصد کمی آئی جبکہ کاروباری مواقع اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ قومی اقتصادی کونسل(ایکنیک) نے 579 بلین روپوں کے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے جب کہ ورلڈ بینک، اے ڈی بی سمیت بڑے مالی اداروں نے معاشی تعاون بھی بحال کیا ہے۔ اجلاس میں مالی سال 2019ء میں معاشی سطح بہتر ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ معاشی ٹیم کے اجلاس میں اس بات پہ بطور خاص غور و خوص کیا گیا کہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے وقت جو معاشی اہداف مقرر کیے تھے ان کے حصول میں کس قدر کامیابی ہوئی۔ اس حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا کہ ملکی معیشت کو خطے کی موجودہ  صورتحال کے منفی اثرات سے کس طرح بچایا جائے۔ معاشی ٹیم کے خصوصی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو زیر تکمیل منصوبوں کے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 813663

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813663/وزیراعظم-کی-طرف-سے-چھوٹی-صنعتوں-ترقی-اور-کاروباری-حضرات-رابطے-بڑھانے-کیلئے-ہدایات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org