QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر، امریکی امور خارجہ کمیٹی کا اجلاس اہم پیشرفت ہے، شاہ محمود

چئیرمین بریڈ شرمین نے خارجہ امور کی کمیٹی برائے ایشیا کا اجلاس طلب کیا ہے

31 Aug 2019 11:49

امریکی امور خارجہ کمیٹی کے مجوزہ اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس میں قرارداد سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مزید اجاگر ہو گا، کچھ لوگوں نے کہا ان قراردادوں کی کیا اہمیت ہے؟ ان لوگوں نے غلط کہا ہے، قراردادوں کی اہمیت ہوتی ہے، مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہے ہیں، آج دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر پر بات کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر امریکی خارجہ کمیٹی کے اجلاس کو بڑی پیش رفت قرار دیا ہے۔ چیئرمین بریڈ شرمین نے امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی برائے ایشیاء کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں مسئلہ کشمیر پر غور کیا جائے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی امور خارجہ کمیٹی کے مجوزہ اجلاس پر ردعمل میں کہا کہ امور خارجہ کمیٹی کا اجلاس ہونے کا اعلان بہت بڑی پیشرفت ہے، جس سے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر مزید اجاگر ہو گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کشمیر عالمی سطح پر ایک ٹرینڈ بن چکا ہے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا رجحان ہے، بحث چل نکلی ہے اور کشمیر سب سے بڑی خبر بن چکا ہے، لوگوں کو آگاہی دینے سے ایسا ہوتا ہے، اس کام میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے میں بہت محنت کی ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں قرارداد سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مزید اجاگر ہو گا، کچھ لوگوں نے کہا ان قراردادوں کی کیا اہمیت ہے، انھوں نے غلط کہا، قراردادوں کی اہمیت ہوتی ہے، مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کر رہے ہیں، آج دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر پر بات کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 813703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813703/مسئلہ-کشمیر-امریکی-امور-خارجہ-کمیٹی-کا-اجلاس-اہم-پیشرفت-ہے-شاہ-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org