QR CodeQR Code

یورپین پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رپورٹ طلب

31 Aug 2019 12:02

موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پیر 2 ستمبر کو پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے منعقد ہونے والے پہلے اجلاس میں ہی کمیٹی یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کرے۔


اسلام ٹائمز۔ یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے یورپین خارجہ امور کے دفتر سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رپورٹ طلب کر لی۔ پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کی جانب سے یہ بات نئے سال کے پہلے اجلاس کے لیے جاری کردہ ایجنڈے کے ذریعے سامنے آئی ہے۔ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پیر 2 ستمبر کو پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے منعقد ہونے والے پہلے اجلاس میں ہی کمیٹی یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کرے۔ حکومت پاکستان سمیت یورپ میں بھی مختلف تنظیموں نے اپنے احتجاج کے ذریعے یورپین اداروں کو صورتحال سے مطلع رکھا ہوا ہے۔ ان کوششوں میں کشمیر کونسل ای یو نے ایک فعال اور واضح کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی اسی روز یورپین پارلیمنٹ میں موجود ہون گے، کمیٹی کا یہ اجلاس ان کیمرہ ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 813707

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813707/یورپین-پارلیمنٹ-میں-مقبوضہ-کشمیر-کی-صورتحال-پر-رپورٹ-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org