QR CodeQR Code

چارسدہ، پولیس مقابلے میں خاتون اسمگلر ہلاک

31 Aug 2019 13:00

ناکہ بندی پر پولیس نے ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا، مگر ملزمان نے گاڑی روکنے کے بجائے اسکی رفتار مزید تیز کر دی۔ پولیس نے موٹر کار کا تعاقب جاری رکھا جس پر ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار مبینہ خاتون اسمگلر روبینہ زخمی ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں منشیات اسمگلرز اور پولیس کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اسمگلر ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ سٹی چارسدہ کی حدود میں پیش آیا ہے، انچارج پولیس چوکی سردریاب نے واقعے سے متعلق بتایا کہ ناکہ بندی پر ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا، مگر ملزمان نے گاڑی روکنے کے بجائے اس کی رفتار مزید تیز کر دی۔ پولیس نے موٹر کار کا تعاقب جاری رکھا جس پر ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں سوار مبینہ خاتون اسمگلر روبینہ زخمی ہوگئی جسے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ انچارج پولیس چوکی کے مطابق پولیس نے دوسرے ملزمان لائق زادہ اور خاتون ساتھی لائبہ کو گرفتار کرتے ہوئے کار کے خفیہ خانوں سے 8320 گرام ہیروئین، 7680 گرام چرس، 1260 گرام افیون اور ایک پستول بمعہ دو عدد کارتوس برآمد کئے ہیں۔ پولیس نے گاڑی اپنے تحویل میں لیکر ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 813722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813722/چارسدہ-پولیس-مقابلے-میں-خاتون-اسمگلر-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org