0
Saturday 31 Aug 2019 13:39

طورخم کے راستے پاکستان آنیوالا بھارتی ایجنسی کا رکن گرفتار

طورخم کے راستے پاکستان آنیوالا بھارتی ایجنسی کا رکن گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے نے پاکستان دشمنی میں ملوث بھارتی خفیہ ایجنسی کے رکن کو طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے گذشتہ روز طورخم بارڈر پر پاکستان دشمنی میں ملوث عمر داد خٹک کو طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق عمر داد خٹک افغانستان میں رہائش پذیر تھا اور بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کر رہا تھا۔ وہ پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کر چکا تھا اور پاکستان کا جھنڈا جلانے اور پاکستان مخالف ویڈیوز بنانے میں بھی ملوث تھا۔ ایف آئی اے نے عمر داد خٹک کو سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 813735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش