0
Saturday 31 Aug 2019 13:45

محرم کی سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس کو 6 کروڑ 20 لاکھ کے فنڈز جاری

محرم کی سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس کو 6 کروڑ 20 لاکھ کے فنڈز جاری
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں سکیورٹی اخراجات اور ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران و اہلکاروں کیلئے 6 کروڑ 20 لاکھ کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ محرم الحرام کیلئے محکمہ خزانہ نے آئی جی پنجاب کو 6 کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ ملنے والی رقم سے 1 کروڑ کی رقم پٹرول کی مد میں جاری کی گئی ہے جبکہ 18 لاکھ روپے سپیشل برانچ، 65 لاکھ روپے کی رقم سی ٹی ڈی کو جاری کی گئی ہے جبکہ باقی ماندہ رقم تمام اضلاع میں تقسیم کی جائے گی۔ یہ رقم محرم الحرام میں سکیورٹی آلات کی خریداری اور ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسران و اہلکاروں کو بروقت کھانا و پانی کی فراہمی کیلئے استعمال کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے فنانس برانچ کو تمام اضلاع میں نفری کے مطابق رقم تقسیم کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 813739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش