QR CodeQR Code

ملتان، انجمن تاجران کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

31 Aug 2019 17:07

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پوری قوم کشمیر کے ساتھ ہے، ہماری عوام جان و مال سے کشمیری بھائیوں کے دکھ و درد میں شریک ہے، میں نے اور میرے حلقے کی عوام نے آج یہ فیصلہ دے دیا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور بن کر رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت ایم پی اے جاوید اختر انصاری، چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ، صدر گلشن مارکیٹ چوہدری الیاس، سابق چیئرمین سید بابر شاہ نے کی، جبکہ اس موقع پر راؤ امجد علی، سلیم کمبوہ، اسرار ڈوگر، کاشف چوہدری، محمد اشفاق و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر جاوید اختر انصاری نے کہا پوری قوم کشمیر کے ساتھ ہے ہماری عوام مال و جان سے کشمیری بھائیوں کے دکھ و درد میں شریک ہے، میں نے اور میرے حلقے کی عوام نے آج یہ فیصلہ دے دیا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور بن کر رہے گا۔ اقوام متحدہ کشمیر میں ظلم و ستم کو روکے ورنہ مسلم امہ وہ طوفان کھڑا کرے گی، جو کسی سے نہ تھم پائے گا اور عالمی جنگ کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ مظاہرہ کے اختتام پر انڈین پرچم اور مودی کی تصویر والا پوسٹر بھی جلایا گیا اور مظاہرین نے کشمیر زندہ باد بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے۔


خبر کا کوڈ: 813778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813778/ملتان-انجمن-تاجران-کے-زیراہتمام-کشمیری-مسلمانوں-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org