QR CodeQR Code

کوئٹہ میں 3 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق

31 Aug 2019 17:14

فاطمہ جناح اسپتال میں رواں برس 46 مریض کانگو کے شبے میں لائے جا چکے ہیں، جن میں سے 25 میں کانگو کی تصدیق ہوئی، جبکہ 5 افراد اس وائرس سے متاثر ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں داخل 3 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں کانگو وائرس پر قابو نہ پایا جاسکا، کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں داخل تین مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جن کا تعلق کوئٹہ کے نواحی علاقوں سے ہے۔ انچارج وبائی امراض ڈاکٹر صادق کے مطابق وائرس کی تصدیق مریضوں کے خون کے نمونوں کی رپورٹ حاصل ہونے کے بعد ہوئی ہے، مریضوں کو ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
فاطمہ جناح اسپتال میں رواں برس 46 مریض کانگو کے شبے میں لائے جا چکے ہیں، جن میں سے 25 میں کانگو کی تصدیق ہوئی، جبکہ 5 افراد اس وائرس سے متاثر ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ: 813780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813780/کوئٹہ-میں-3-مریضوں-کانگو-وائرس-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org