0
Saturday 31 Aug 2019 17:18

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے واک

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے واک
اسلام ٹائمز۔ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کے خلاف جماعت اسلامی ضلع ملتان کے زیراہتمام مدرسہ جامع العلوم سے جان محمد چوک تک یکجہتی کشمیر واک کی گئی، جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر، امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، ضلعی سیکرٹری جنرل صہیب عمار صدیقی، اسلامک لائرز موومنٹ کے رہنما چودھری اطہر عزیز ایڈووکیٹ، ہائی کورٹ بار کے سابق صدر شیخ جمشید حیات ایڈووکیٹ، کنور محمد صدیق نے قیادت کی، جبکہ عبدالرحمن حیدری، شیخ اسرار حسین، اسلامی جمعیت طلبہ کے صوبائی ناظم عبدالرحمن، جمعیت طلبہ عربیہ کے ناظم راؤ ریاض، نیشنل لیبر فیڈریشن کے ضلعی سیکرٹری جنرل مجاہد پاشا، جمعیت اتحاد العلما کے مرکزی رہنما حافظ محمد اسلم کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء کشمیر واک نے جماعت اسلامی کے کلمہ طیبہ والے پرچم اور بینرز، کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر بھارت کے خلاف اور کشمیریوں کی حمایت میں نعرے درج تھے، واک کی وجہ سے معصوم شاہ روڈ پر ٹریفک بند رہی، پولیس کی بھاری نفری بھی یکجہتی کشمیر واک کے ساتھ ساتھ رہی۔ اس موقع پر بھارتی پرچم نذر آتش کیا گیا۔

جان محمد چوک پر پہنچ کر واک کے شرکاء نے ایک جلسہ کی شکل اختیار کر لی، امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24 روز سے مقبوضہ کشمیر میں کوفیو نافذ ہے، کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہیں کھانے پینے کی اشیاء و ادویات نہ ملنے کی وجہ سے شہادتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ہر گھر کے سامنے بھارتی فوجی کھڑا ہے، پوری وادی کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے، کشمیری قیادت اور ہزاروں لوگوں کو جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے، بھارت مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مگر انسانی حقوق کے چیمپئن اور یو این او کو سانپ سونگھ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 813783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش