QR CodeQR Code

ملتان، پی ٹی آئی کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی، بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی

31 Aug 2019 17:50

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں یکجہتی کشمیر کی ریلیوں میں عوام کی شرکت اس بات کی علامت ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، موجودہ حکومت نے جس طرح کشمیر ایشو کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے، اس کا تمام تر سہرا وزیراعظم عمران اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے سر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سابق اپوزیشن لیڈر میونسپل کارپوریشن ملتان ملک محمد عدنان ڈوگر نے کہا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا حق ہے، جو کہ مل کر رہے گی، مقبوضہ وادی میں بھارتی درندوں کی وحشیانہ کارروائیاں کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی، ان شاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ڈوگر ہائوس سے پاکستان تحریک انصاف و این اے 155 کی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا، جبکہ ملک عاصم کالرو، سلیم اللہ خان، چوہدری خالد حسین، قربان فاطمہ، شاہد محمود انصاری، چوہدری مظہر مقبول، میاں فاروق، ملک ظہیر اعوان، اشرف ناصر خان، حاجی یسین، سیف ناصر خان، وقاص قریشی، افتخار عفی شریک تھے۔

ملک محمد عدنان ڈوگر نے مزید کہا کہ ملک بھر میں یکجہتی کشمیر کی ریلیوں میں عوام کی شرکت اس بات کی علامت ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، موجودہ حکومت نے جس طرح کشمیر ایشو کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے، اس کا تمام تر سہرا وزیراعظم عمران اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے سر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں کشمیریوں کی آزادی کیلئے جس طرح آواز بلند کی جا رہی ہے، وہ کشمیریوں کی عظیم قربانیوں کا صلہ ہے، آج ہم بھارت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اگر انہوں نے کشمیریوں پر مظالم بند نہ کئے، کرفیو کو نہ اٹھایا گیا اور کشمیریوں کو آزادی کا حق نہ دیا گیا تو پھر بھارتی حکمرانوں اور بھارتی جابر فوج پر قہر الہیٰ ضرور نازل ہوگا۔ جس سے نہ صرف بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا بلکہ تباہی و بربادی مودی سرکار اور اس کے پیروکاروں کا نصیب ٹھہرے گی۔


خبر کا کوڈ: 813787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813787/ملتان-پی-ٹی-آئی-کے-زیراہتمام-یکجہتی-کشمیر-ریلی-بھارت-کیخلاف-شدید-نعرے-بازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org