QR CodeQR Code

محرم الحرام، ریجنل پولیس آفیسر اور کمشنر ڈیرہ کا دورہ ٹانک

31 Aug 2019 18:31

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل کیپٹن (ر) فیروز شاہ ااور کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد جاوید مروت نے اس موقع پہ اپنے خطاب میں کہا کہ ٹانک کی پر امن فضاء میں آپ لوگوں کا کردار اور بھائ چارے کی فضاء قابل تعریف ہے، جس کی توقع ہمیشہ آپ سے کی گئ ہے۔ ٹانک کی غیور عوام نے امن کے لیے ہمیشہ جو کردار ادا کیا اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں بھی محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامی و سکیورٹی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان اور کمشنر ڈیرہ محمد جاوید مروت نے ٹانک کا دورہ کیا ہے اور اپنے دورے کے دوران امام بارگاہوں میں عزاداری کے حوالے سے حفاظتی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ ڈی پی او دفتر میں مختلف مسالک کے عمائدین سے مشترکہ ملاقات کی ہے اور درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈی پی او دفتر میں ہونے والی اس اہم نشست کمانڈنگ آفیسر کرنل الطاف بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر ٹانک بھی موجود تھے۔ اہل سنت کے علماء مولانا خان محمد، مولانا صدیق، خطیب سپین جامع مسجد ٹانک، پیر سلیم شاہ اور اہل تشیع کمیونٹی میں سے امام بارگاہوں کے متولیان و دیگر نے شرکت کی۔ نشست کے دوران عمائدین کا کہنا تھا کہ ٹانک میں امن و بھائی چارے کی فضا قائم ہے اور کوئی مسلکی تنازعہ موجود نہیں ہے۔ پولیس اور ایف سی کی جانب سے حفاظتی بندوبست قابل تحسین ہے۔ 

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل کیپٹن (ر) فیروز شاہ ااور کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد جاوید مروت نے اس موقع پہ اپنے خطاب میں کہا کہ ٹانک کی پر امن فضاء میں آپ لوگوں کا کردار اور بھائ چارے کی فضاء قابل تعریف ہے، جس کی توقع ہمیشہ آپ سے کی گئ ہے۔ ٹانک کی غیور عوام نے امن کے لیے ہمیشہ جو کردار ادا کیا، وہ آپ لوگوں کے بھائ چارے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں بیرونی عناصر ہمارے امن کے دشمن ہیں، جنھیں ہم سب نے ملکر شکست دینی ہے۔ہماری پاک فوج بھی ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ نشست کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئ، جس کے بعد امام بارگاہوں پر کے حفاظتی بندوبست کا بھرپور جائزہ لیا گیا اور جلوس کے راستوں کا معائنہ کیا گیا، فول پروف سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے لیے تمام ضروری ہدایات جاری کیے۔


خبر کا کوڈ: 813792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813792/محرم-الحرام-ریجنل-پولیس-ا-فیسر-اور-کمشنر-ڈیرہ-کا-دورہ-ٹانک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org