1
Saturday 31 Aug 2019 18:33

حزب اللہ لبنان کیطرف سے نشانہ بنائے جانیوالے 2 اسرائیلی ڈرونز کا ملبہ تحقیقات کیلئے لبنانی فوج کے سپرد

حزب اللہ لبنان کیطرف سے نشانہ بنائے جانیوالے 2 اسرائیلی ڈرونز کا ملبہ تحقیقات کیلئے لبنانی فوج کے سپرد
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک "حزب اللہ" کے ہاتھوں گذشتہ ہفتے "ضاحیہ" نامی لبنانی علاقے میں مار گرائے گئے 2 اسرائیلی ڈرون طیاروں کا ملبہ، جو حزب اللہ کے قبضے میں تھا، مزید تحقیقات کیلئے لبنانی فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ حزب اللہ کے ہاتھوں سرنگوں ہونے والے 2 اسرائیلی ڈرون طیاروں میں سے ایک دھماکہ خیز مواد سے مسلح تھا، جس کے پھٹنے سے حزب اللہ کے میڈیا سیکشن سے متعلق ایک عمارت کو معمولی نقصان پہنچا۔ دوسری طرف حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کھلی جارحیت پر مبنی اسرائیل کے اس اقدام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کا یہ اقدام "بلاجواب" باقی نہیں رہے گا، کیونکہ وہ وقت گزر گیا جب اسرائیلی لڑاکا طیارے لبنان پر بمباری کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے تھے۔

واضح رہے کہ سال 2000ء اور اس کے بعد 2006ء میں حزب اللہ لبنان کے ہاتھوں اسرائیل کو ملنے والے پے در پے شکستوں کے بعد سے اسرائیل ہمیشہ حزب اللہ پر کاری ضرب لگانے کی تاک میں رہا ہے، لیکن تاحال وہ اپنے کسی اقدام میں کامیاب نہیں ہوسکا، کیونکہ حزب اللہ 2006ء کی 33 روزہ جنگ میں اسرائیل کو شکست دینے کے بعد سے تاحال نہ صرف کمزور نہیں ہوئی بلکہ اس کی طاقت میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے، جو ہنوز جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 813793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش