0
Saturday 31 Aug 2019 18:56

محرم الحرام، گلگت میں 159 امام بارگاہوں پر 1200 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے

محرم الحرام، گلگت میں 159 امام بارگاہوں پر 1200 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا، انتظامی حکام نے تمام مکاتب فکر اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت مکمل کر لی۔ کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد نے ڈی آئی جی پولیس اور دیگر حکام کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع گلگت میں 159 امام بارگاہوں کی سیکورٹی کیلئے 1200 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے،کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پاک فوج، رینجرز اور جی بی سکائوٹس کی خدمات بھی حاصل ہونگی، ضلع غذر میں 3 امام بارگاہوں کیلئے 45 پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں، ہنزہ میں 9 امام بارگاہوں کیلئے 49 پولیس اہلکار اور 20 لیویز فورس کے اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ ضلع نگر میں 103 امام بارگاہوں کیلئے 161 پولیس اہلکار اور 143 ایف سی اہلکار تعینات ہوں گے۔ کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ تمام زمہ داران کیلئے خصوصی طور پر ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے، ضابطہ اخلاق پر سو فیصد عملدرآمد کیا جائے گا، دفعہ 144 کے تحت 4 سے زائد لوگوں کے اجتماع پر پابندی ہوگی، 10 محرم کو موبائل فون سروس بند ہو گی، محرم میں ہتھیاروں کی نمائش، آتش بازی، وال چاکنگ پر پابندی ہوگی، لاوڈاسپیکر کے غیر ضروری استعمال پر بھی پابندی ہوگی، فورتھ شیڈول میں موجود افراد کی مانٹرینگ ہوگی
خبر کا کوڈ : 813797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش