QR CodeQR Code

محرم الحرام میں تمام مسالک کے درمیان یکجہتی کی فضا برقرار رکھی جائے، حافظ حسین احمد

31 Aug 2019 20:30

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ اس وقت کشمیر، فلسطین اور مسلم امہ پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، اس کیلئے حضرت امام حسینؑ کی طرح حق کیلئے سر کٹانا مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں تمام مسالک کے درمیان یکجہتی اور ہم آہنگی کیلئے ضروری ہے کہ ہم آہنگی کی فضا کو برقرار رکھا جائے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ اس وقت کشمیر، فلسطین اور مسلم امہ پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، اس کیلئے حضرت امام حسینؑ کی طرح حق کیلئے سر کٹانا مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کل سویت یونین اور امریکا افغان مجاہدین کے سامنے نہیں ٹھہر سکے، تو اب مظلوم کشمیری مجاہدین کے سامنے بھارت اور اس کے حلیف بھی نہیں ٹھہر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام جذبہ آزادی سے سرشار ہوکر میدان میں نکل چکے ہیں، جبکہ بھارت، امریکا، اسرائیل اور اس کے در پردہ حلیف اپنے انجام کو پہنچیں گے۔


خبر کا کوڈ: 813808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813808/محرم-الحرام-میں-تمام-مسالک-کے-درمیان-یکجہتی-کی-فضا-برقرار-رکھی-جائے-حافظ-حسین-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org