QR CodeQR Code

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کے بڑے قید خانے میں بدل دیا، محمد حسین محنتی

31 Aug 2019 20:56

آزادی کشمیر مارچ کیلئے لگائے گئے کیمپ سے خطاب کے دوران جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ اقوام عالم اور عالمی ضمیر کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی اور حق خود ارادیت دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کشمیر اس وقت حالت جنگ میں ہے، بھارت نے 28 دن سے کرفیو لگا کر وادی کشمیر کو جہنم اور دنیا کے سب سے بڑے قید خانے میں تبدیل کر دیا ہے، ادویات، کھانے پینے کی اشیاء ختم ہونے سے بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، اقوام عالم اور عالمی ضمیر کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی اور حق خود ارادیت دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اتوار کو کراچی میں آزادی کشمیر مارچ جدوجہد آزادی کشمیر کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادی کشمیر مارچ کے سلسلے میں گرو مندر پر لگائے گئے کیمپ سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر علاقہ جمشید کے ناظم فصیح اللہ حسینی صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ اگر ہم کسی رکاوٹ اور مجبوری کی وجہ سے کشمیر نہیں جا سکتے، تو کم از کم جہاد کی نیت کرتے ہوئے شاہراہ فیصل پر ہونے والے مارچ میں شرکت کریں۔


 


خبر کا کوڈ: 813816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813816/بھارت-نے-مقبوضہ-کشمیر-کو-دنیا-کے-بڑے-قید-خانے-میں-بدل-دیا-محمد-حسین-محنتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org