0
Saturday 31 Aug 2019 21:27

دہشتگردی کیخلاف آپریشنز نے پاک فوج کو جنگ کیلئے سخت جان کردیا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

دہشتگردی کیخلاف آپریشنز نے پاک فوج کو جنگ کیلئے سخت جان کردیا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی آپریشنز نے پاک فوج کو جنگ کیلئے سخت جان کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور اور پنجاب رینجرز کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو سرحدوں کی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ انہیں فوج کے افسروں اور جوانوں پر فخر ہے جو قوم کی توقعات پر پورا اترے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو جنگ کیلئے سخت جان کردیا ہے، ہم اپنے ارادوں میں ثابت قدم ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 813826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش