0
Saturday 31 Aug 2019 21:42

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف گلگت میں خصوصی افراد کا احتجاجی مظاہرہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف گلگت میں خصوصی افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے گلگت میں خصوصی افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خصوصی افراد نے چنارباغ پل سے گلگت پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان، ہندوستان مردہ باد، پاک فوج زندہ باد، مودی مردہ باد کے نعرے لگائے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی کے فوکل پرسن برائے خصوصی افراد امجد ندیم نے کہا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، مودی نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ایکشن لے
خبر کا کوڈ : 813828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش