0
Saturday 31 Aug 2019 22:11

بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی پر دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں، عمران خان

بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی پر دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی کی رپورٹس پر دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں سمیت 19 لاکھ افراد کی شہریت منسوخی کی خبر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، بھارتی اور عالمی میڈیا مسلمانوں کی نسل کشی کی خبریں جاری کر رہا ہے، اس پر دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا غیر قانونی الحاق مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی وسیع پالیسی کا حصہ ہے۔ واضح رہے مودی حکومت نے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کا بھارت میں رہنا مشکل کردیا ہے۔ بھارتی حکومت نے شمال مشرقی ریاست آسام میں مسلمانوں سمیت 19 لاکھ سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 813831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش