0
Sunday 1 Sep 2019 08:28

لاہور، محرم الحرام کا آغاز، موچی گیٹ سے بچوں کا قدیمی جلوس برآمد

لاہور، محرم الحرام کا آغاز، موچی گیٹ سے بچوں کا قدیمی جلوس برآمد
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے آغاز پر اندرون موچی گیٹ حسینیہ ہال سے بچوں کا قدیمی روایتی جلوسِ عزا برآمد ہوا، جلوس میں سینکڑوں ننھے عزاداروں نے شرکت کی، جلوس کے دوران ننھے عزادار ماتم کیساتھ ساتھ نوحہ خوانی کرتے رہے۔ محرم الحرام  کا چاند نظر آتے ہی دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی مجالس عزاء اور جلوسوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی اندورن موچی گیٹ حسینیہ ہال سے بچوں کا قدیمی روایتی جلوسِ عزا برآمد ہوا، جلوس میں بڑی تعداد میں ننھے عزاداروں نے شرکت کی۔ ننھے عزاداروں نے جلوس کے دوران ماتم کیساتھ ساتھ نوحہ خوانی کی۔ عزاداروں کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول امام عالی مقام علیہ السلام کی یاد میں جلوس نکال کر محرم الحرام کا آغاز کیا جاتا ہے، جس میں شہداء کربلا کو پرسہ دیا جاتا ہے۔ ننھے عزاداروں کا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس حسینیہ ہال اندرون موچی دروازہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
 
خبر کا کوڈ : 813853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش