0
Sunday 1 Sep 2019 09:26

فرانس، میٹرو اسٹیشن پر چاقو حملے میں نوجوان ہلاک اور 9 افراد زخمی

فرانس، میٹرو اسٹیشن پر چاقو حملے میں نوجوان ہلاک اور 9 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی شہر لیون کے نزدیک میٹرو اسٹیشن پر چاقو حملے میں ایک 19 سالہ نوجوان ہلاک اور نو افراد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق چاقو اور تیز دھار آلے سے لیس دو افراد نے لیون کے نزدیک میٹرو اسٹیشن پر بس کا انتطار کرتے لوگوں کو حملے کا نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد ایک حملہ آور کو پکڑ لیا گیا جبکہ پولیس دوسرے حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے، زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حملے کے محرکات سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور فی الحال اسے دہشتگردی کی کارروائی قرار نہیں دیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 813873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش