QR CodeQR Code

بھارتی اقدامات ناقابل قبول ہیں، برنی سینڈرز

1 Sep 2019 10:17

ہیوسٹن میں اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے سالانہ کنونشن سے خطاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کی حمایت کرے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم دنیا کے سامنے آنا شروع ہوگئے، ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اور صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند برنی سینڈرز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔ برنی سینڈرز نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کی حمایت کرے۔ ہیوسٹن میں اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے سالانہ کنونشن سے خطاب میں برنی سینڈرز نے کہا کہ بھارتی اقدامات ناقابل قبول ہیں، سکیورٹی کے نام پر کریک ڈاؤن کر کے کشمیریوں کے حقوق چھینے گئے ہیں، وہاں لوگوں کو طبی سہولیات تک رسائی بھی حاصل نہیں۔ خطاب میں برنی سینڈرز نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں رابطوں کی معطلی اور کرفیو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کو انسانی حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھانی چاہیے اور کشمیریوں کی خواہش کے مطابق اقوام متحدہ کےتحت مسئلے کے پرامن حل پر زور دینا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 813882

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813882/بھارتی-اقدامات-ناقابل-قبول-ہیں-برنی-سینڈرز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org