0
Sunday 1 Sep 2019 11:33

4 ہزار سے زائد کشمیریوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو

4 ہزار سے زائد کشمیریوں پر کالا قانون  پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور پابندیاں 28 ویں روز بھی برقرار ہیں اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، حکومت نے گرفتار ساڑھے 4 ہزار سے زائد کشمیریوں پر کالا قانون ’پبلک سیفٹی ایکٹ ‘ لاگو کر دیا ہے۔ وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے، کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے، کرفیو اور پابندیوں کے باوجود مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی مزاحمت جاری ہے، جبکہ حریت رہنما اور سیاسی رہنما بدستور گھروں اور جیلوں میں بند ہیں۔ کرفیو اور پابندیوں کے باعث مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت، مریضوں کو دواؤں کی فراہمی بھی مشکل ہو گئی ہے۔ دوسری جانب قابض بھارتی حکومت نے 5 اگست سے گرفتار کئے گئے 10 ہزار کشمیریوں میں سے ساڑھے 4 ہزار سے زائد پر کالا قانون ’پبلک سیفٹی ایکٹ‘ لاگو کر دیا ہے جن میں حریت رہنما، سیاسی کارکن، تاجر، سماجی کارکن اور عام نوجوان شامل ہیں۔ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو بغیر کسی عدالتی کارروائی کے دو برس تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے، بھارتی ایجنسیاں 35ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی چھان بین بھی کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 813899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش