0
Sunday 1 Sep 2019 12:16
یزید سے مراسم ہونگے یا حسین کو سلام ہوگا

فواد چودھری نے ایک بار پھر ظالم مودی کے حامی نام نہاد مسلمانوں کو للکار دیا

فواد چودھری نے ایک بار پھر ظالم مودی کے حامی نام نہاد مسلمانوں کو للکار دیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک بار پھر ظالم مودی کے حامی نام نہاد مسلمانوں کو للکار دیا ہے۔ فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج محرم شروع ہوا ہے، کربلا کی کہانی شروع ہوئی ہے، کوفی نہ بنو ظلم کے سامنے حسین کی للکار بن کر کھڑے ہو، جنگ کی خواہش نہیں، لیکن جنگ ہوئی تو بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گے، کئی بار کمزور معیشتوں نے اکنامک سپر پاورز کو شکست دی ہے۔ فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایک بچے کی ویڈیو کو ایک طبقہ پروموٹ کر رہا ہے کہ معیشت کمزور ہے، اس لئے کشمیر بھول جاؤ۔

انہوں نے لکھا کہ جنگیں نہ تو مرضی سے ہوتی ہیں، نہ ہی ختم مرضی سے ہوتی ہیں، کئی بار کمزور معیشتوں نے اکنامک سپرپاورز کو شکست دی ہے، جنگ کی خواہش نہیں، لیکن جنگ ہوئی تو بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیں گے۔ وفاقی وزیر کا مزید لکھنا تھا کہ آج محرم شروع ہوا ہے، کربلا کی کہانی شروع ہوئی ہے، کوفی نہ بنو ظلم کے سامنے حسین کی للکار بن کر کھڑے ہو، ظلم اور امن اکٹھے نہیں چل سکتے، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ ظالم کے بھی ساتھ ہو اور مظلوم کیساتھ ہمدردی بھی، یا یزید سے مراسم ہوں گے یا حسین کو سلام ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 813912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش