0
Sunday 1 Sep 2019 12:27

بلوچستان کی ترقی کیلئے تعصب سے پاک سوچ رکھنے والے سیاستدانوں کیساتھ چلنا ہو گا، شاہ زین بگٹی

بلوچستان کی ترقی کیلئے تعصب سے پاک سوچ رکھنے والے سیاستدانوں کیساتھ چلنا ہو گا، شاہ زین بگٹی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر ایم این اے نوبزادہ شاہ زین بگٹی سے انکی رہائش گاہ بگٹی ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی سیاسی و سماجی صورتحال اور عوام کو درپیش مشکلات و مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ بلوچستان میں مستقبل کے ممکنہ سیاسی حالات کے تناظر میں سیاسی جماعتوں اور شخصیات کے کردار کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ سیاسی وابستگی سے قطع نظر ہم سب کے لئے پاکستان کی سلامتی اور بلوچستان میں پائیدار امن و اسکی ترقی مقدم ہونے کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور یہاں کے باشندوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے پائیدار بنیادوں پر مشترکہ سوچ کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کا حصول عوامی خدمت کے دائرے میں ہونا ضروری ہے۔ عام آدمی کے مسائل سے نابلد لیڈر شپ سے زیادہ اہمیت ان سیاسی شخصیات کی ہے جو کسی بھی صورت میں عوامی مفادات کا سودا نہیں کرتے۔ لہٰذا مخصوص سیاسی اہداف کے حصول کے لئے ایسی بھاری بھرکم شخصیات کے لئے اقتدار کوئی معنی نہیں رکھتا، اس کے برعکس خودساختہ اور شارٹ ٹرم پولیٹیکل پاور شو رکھنے والے سیاست دانوں کے لئے اقتدار کا حصول ہی سب کچھ ہوتا ہے۔ غیر سیاسی رویوں اور غیر سیاسی عمل کی ہر سیاسی فورم پر حوصلہ شکنی سے ہی پائیدار جمہوری نظام کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

ملاقات کے دوران نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ بلوچستان ہم سب کی سرزمین ہے اور یہاں کے باشندوں کو درپیش مسائل کا حل ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا ادارک رکھنے والی سیاسی شخصیات کا ایک پلیٹ فارم پرہونا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور ماضی کی اچھی روایات کے عین مطابق اگر مستقبل کی سیاسی سمت کا تعین کرنے کے لئے ایک سوچ پر متفق ہوا جائے تو بلوچستان میں ماضی کی پائیدار، امن پسند، عوام دوست سیاسی سوچ کو دوبارہ زندہ کیا جاسکتا ہے اور بلوچستان کے سیاسی مستقبل پر اسکے مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ بلوچستان کی دائمی ترقی کے لئے ایسی سیاسی شخصیات کے ساتھ چلا جائے جو عوام کے مسائل کا ادارک رکھنے کے علاوہ ہر قسم کے تعصب سے پاک ترقی پسند سوچ رکھتے ہوں۔
 
خبر کا کوڈ : 813915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش