0
Sunday 1 Sep 2019 12:51
وزیراعلٰی بلوچستان کیجانب سے محرم الحرام میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

علماء کرام مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں، جام کمال خان

علماء کرام مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں، جام کمال خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے آئی جی پولیس،قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو محرم الحرام میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلٰی نے امام بارگاہوں اور محرم کے جلوسوں کے سکیورٹی پلان پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت بھی کی وزیراعلٰی نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور دیگر شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا مؤثر نظام قائم کیا جائے، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سکیورٹی کے مربوط اقدامات کریں۔ وزیراعلٰی جام کمال خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ صبر، برداشت اور عظیم مقاصد کے لئے قربانی کا درس دیتا ہے، علماء کرام مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ وزیراعلٰی نے کہا ہے کہ اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عوام الناس اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں، کیونکہ ہم سب نے ملکر شدت اور انتہا پسند سوچ کو شکست دینی ہے۔ وزیراعلٰی نے کہا ہے کہ محرم کے آغاز کے ساتھ ہی ہم نئے اسلامی سال میں داخل ہور ہے ہیں وزیراعلٰی نے دعا کی ہے کہ نیا اسلامی سال پاکستان کے لئے امن خوشحالی اور سلامتی کا سال ثابت ہو۔
 
خبر کا کوڈ : 813919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش