0
Sunday 1 Sep 2019 12:52

کراچی، امامیہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

کراچی، امامیہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام المصطفٰی ہاﺅس میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں اسلامی جمعیتِ طلباء، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن، کشمیر اسٹوڈنٹس لیبر فرنٹ، مرتضین ایجوکیشن اینڈ سوشل آرگنائزیشن اور جناح کے سپاہی کے رہنماﺅں نے شرکت کی اور کربلائے کشمیر اور ہمارا حسینی کردار کے عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس کا کہنا تھا کہ ہم آیت اللہ خامنہ ای کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے سب سے پہلے مظلومینِ کشمیر کیلئے بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کی، پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر مسئلہ کشمیر کے فوری حل کیلئے او آئی سی کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا جائے اور بھارت سے فوری طور پر فضائی اور سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کی خاموشی انکے مسلمان اور انسان ہونے پر شکوک کا اظہار کرتی ہے، ایک طرف عرب ممالک اپنے آپ کو اسلام کا سفیر اور سربراہ گردانتے ہیں، تو دوسری جانب کشمیر کے مظلومین کی مدد کرنے کے بجائے انکے قاتلوں کو اعلٰی ترین سول اعزاز سے نوازا جا رہا ہے، مودی قاتل کی مہمان نوازی کرنے کے بجائے عرب ممالک کشمیر کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ مقررین نے مزید کہا کہ طلبا مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ بہانے کیلئے آمادہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 813921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش