0
Sunday 1 Sep 2019 13:47

ملتان، پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن، 10 افراد گرفتار

ملتان، پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن، 10 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر ملتان پولیس کا حساس اداروں کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن، سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی انسپکٹر رضوان خان کی زیرنگرانی کیا گیا، سرچ آپریشن تھانہ کینٹ، تھانہ لوہاری گیٹ، تھانہ دولت گیٹ اور تھانہ صدر ملتان کے  علاقوں محلہ شیخاں والا، محلہ قریشیاں، محلہ جعفریہ، الطاف ٹاون، باوا سفرا، محلہ اشرف آباد، کچی آبادی شاہ شمس اور امام بارگاہ حسین آباد کے گرد و نواح میں کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران 100 بوتل ولائتی شراب برآمد کی گئی جبکہ سرچ آپریشن کے دوران 76 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، پولیس ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 10 افراد کو گرفتار کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروش اور جواریوں کو گرفتار کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 813936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش