0
Sunday 1 Sep 2019 16:54

لاہور، علمائے کرام کا قیام امن کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کا اعلان

لاہور، علمائے کرام کا قیام امن کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ تحریک اتحاد بین المسلمین کے زیراہتمام محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے مثبت کردار ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں ہونیوالی پریس کانفرنس میں آستانہ عالیہ کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین کوریجہ، کل مسالک علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم، تحریک اتحاد بین المسلمین کے چیئرمین مولانا محمد زبیر ورک، اہلسنت علماء فورم کے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی راہنما علامہ غلام عباس شیرازی، جماعت اہلحدیث کے راہنما مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا ضیاء الرحمن فاروقی اور قاری خالد محمود و دیگر نے شرکت کی۔

تحریک اتحاد بین المسلمین کے چیئرمین مولانا زبیر روک نے کہا کہ ملک میں کسی بھی قسم کی فرقہ واریت کو برداشت نہیں کریں گے، کسی بھی مسلمان فرقے کو کافر کہنا حرام ہے۔ محرم الحرام میں قیام امن کیلئے بین المسالک تقریبات کا انعقاد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متشددانہ تقاریر اور تحریر کی مکمل روک تھام کرائے، علماء دہشتگردی اور فرقہ واریت کیخلاف حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، محرم الحرام میں امن کیلئے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کروایا جائے۔ مولانا عاصم مخدوم کاکہنا تھا کہ امن ہماری ترجیح ہے، وطن عزیز کو دہشتگردی کے عفریت نے بہت نقصان پہنچایا مگر اب ہر فرد اپنا کردار ادا کرے گا اور ملک کے امن سے کسی دشمن کو کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 813939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش