QR CodeQR Code

اسرائیلی میڈیا کا حزب اللہ کی کامیاب نفسیاتی جنگ کا اعتراف

1 Sep 2019 17:41

غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیطرف سے گزشتہ ہفتے لبنانی فضائی حدود کی بارہا خلاف ورزی اور ڈرون حملوں کے جواب میں حزب اللہ کے جوابی کارروائی کے اعلان سے اسرائیلی فوجیوں پر حزب اللہ کی دہشت آشکار ہو جانے پر صیہونی میڈیا نے حزب اللہ کی کامیاب نفسیاتی جنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب کے ذریعے اسرائیل کے خلاف کامیاب نفسیاتی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کیطرف سے گذشتہ ہفتے لبنانی فضائی حدود کی بارہا خلاف ورزی اور ڈرون حملوں کے جواب میں حزب اللہ کی جانب سے جوابی کارروائی کے اعلان سے اسرائیلی فوجیوں پر حزب اللہ کی دہشت آشکار ہو جانے پر صیہونی میڈیا نے حزب اللہ کی کامیاب نفسیاتی جنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب کے ذریعے اسرائیل کے خلاف کامیاب نفسیاتی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی میڈیا لبنانی نیوز چینل "المنار" کی "حزب اللہ کے جوابی حملے کے خوف سے اسرائیلی فوجیوں کے اپنی چیک پوسٹس کو بھی خالی چھوڑ دینے" پر مبنی خبر کو بھی پوری طرح سے کوریج دے رہا ہے جبکہ "المنار" ٹی وی کے رپورٹر "علی شعیب" کی لی گئی ویڈیو جس میں اسرائیلی فوجیوں کی خالی گاڑیوں کو بآسانی دیکھا جا سکتا ہے، جنہیں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے حزب اللہ کے جوابی حملے کے خوف سے خالی چھوڑ دیا گیا تھا، بھی پوری طرح اسرائیلی میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

لبنانی نیوز چینل "المنار" نے فوجی تجزیہ نگار "آلون بن دافید" سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل اس تازہ ترین صورتحال میں حزب اللہ کو علی الاعلان یہ پیغام دینے پر مجبور ہوگیا ہے کہ وہ جنگ کے شروع ہونے کا خطرہ محسوس نہیں کرتا، لیکن اسرائیلی میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیوز کھلے بندوں حزب اللہ کی طاقت کے قصیدے اور اسرائیلیوں کے دلوں پر بیٹھے حزب اللہ کے رعب و دبدبے کے قصے سنا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیل کے 2 ڈرون طیارے جن میں سے ایک دھماکہ خیز مواد سے مسلح جبکہ دوسرا اس کی رہنمائی پر مامور تھا، لبنانی فضائی حدود میں داخل ہوگئے تھے، جنہیں حزب اللہ کی طرف سے اس کے میڈیا سیکشن کی عمارت کے قریب مار گرایا گیا تھا، تاہم حزب اللہ کے میڈیا سیکشن کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا تھا۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے اپنے دوسرے فضائی حملوں میں متعدد فلسطینی و لبنانی مزاحمتی تحریکوں کے مراکز کو بھی نشانہ بنایا تھا، جس کے جواب میں گذشتہ اتوار کے روز حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ اب وہ حزب اللہ کے جوابی حملے کا انتظار کرے۔


خبر کا کوڈ: 813941

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813941/اسرائیلی-میڈیا-کا-حزب-اللہ-کی-کامیاب-نفسیاتی-جنگ-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org