0
Sunday 1 Sep 2019 18:21

گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2 ارب 88 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری

گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2 ارب 88 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2 ارب 88 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کر دیئے۔ جی بی کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل منصوبوں کیلئے بلاک ایلوکیشن کی مد میں 2 ارب 62 کروڑ 50 لاکھ روپے، وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبوں کیلئے 26 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں گلگت بلتستان کیلئے مجموعی طور پر17 ارب 45 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کر رکھا ہے جس میں سے جی بی کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل منصوبوں کیلئے بلاک ایلوکیشن کی مد میں 15 ارب روپے جبکہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل 13 جاری و نئے منصوبوں کیلئے 2 ارب 45 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل 13 ترقیاتی منصوبوں میں سے 6 ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کئے ہیں، ان میں ہنزل گلگت کے مقام پر 20 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 8 کروڑ بیس لاکھ روپے، سکردو میں ہرپو کے مقام پر 34.5 میگا واٹ ہائیڈور پاور پراجیکٹ کیلئے 2 کروڑ روپے، نلتر کے مقام پر 16 میگاواٹ ہائیڈور پاور پراجیکٹ کیلئے 4 کروڑ روپے، گلگت میں 50 بیڈ پر مشتمل امراض قلب ہسپتال کے قیام کیلئے 5 کروڑ روپے، سکردو میں پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ فار بوائز کے قیام کیلئے 80 لاکھ روپے، گلگت کنوداس سے نلتر ایئرفورس بیس تک سڑک کی اپ گریڈیشن کیلئے 6 کروڑ روپے جاری کر دئیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 813945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش