QR CodeQR Code

پاکستانی ماہرین نے کھانے کے قابل پلاسٹک تیار کر لیا

1 Sep 2019 18:45

یہ پلاسٹک نہ صرف بائیو ڈیگریڈیبل ہے بلکہ اُسے کھایا بھی جا سکتا ہے۔ اِس منفرد پلاسٹک کی تیاری کا خیال کراچی یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر انجم نواب کو آیا۔ ڈاکٹر انجم کا کہنا ہے یہ پلاسٹک چونکہ قدرتی اجناس سے کشید کیے جانے والے اجزا سے تیار کیا گیا ہے لہذا اِسے کھایا بھی جا سکتا ہے۔ ایسے پلاسٹک کو نیم گرم پانی میں گھول کر بھی تلف کیا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی ماہرین نے ماحول دوست اور کھانے کے قابل پلاسٹک تیار کر لیا۔  یہ پلاسٹک نہ صرف بائیو ڈیگریڈیبل ہے بلکہ اُسے کھایا بھی جا سکتا ہے۔ اِس منفرد پلاسٹک کی تیاری کا خیال کراچی یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر انجم نواب کو آیا۔ ڈاکٹر انجم نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ بائیو ڈیگریڈیبل اور ایڈیبل (جسے کھایا بھی جا سکے) کی اصطلاح آج کل ایک ہی معنی میں استعمال ہوتی ہے۔ آسان الفاظ میں اگر کوئی چیز بائیو ڈیگریڈیبل ہے تو اِس کا مطلب ہے کہ استعمال کے بعد جب اُس کو پھینک دیا جائے گا تو فضا میں موجود جراثیم اُسے ختم کر دیں گے۔ ڈاکٹر انجم نواب نے بتایا کہ اگر جراثیم کسی چیز کو ختم کر سکتے ہیں تو پھر اِسے انسانوں کے کھانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ پلاسٹک چونکہ قدرتی اجناس سے کشید کیے جانے والے اجزا سے تیار کیا گیا ہے لہذا اِسے کھایا بھی جا سکتا ہے۔ ایسے پلاسٹک کو نیم گرم پانی میں گھول کر بھی تلف کیا جا سکتا ہے۔

ماحول دوست پلاسٹک کے برعکس پیٹروکیمیکلز کے ذریعے تیار کیے جانے والے پلاسٹک کو فضا میں موجود جراثیم ختم نہیں کر سکتے اور اس سے تیار کی جانے والی اشیا سیکنڑوں سال تک ماحول میں موجود رہتی ہیں اور آلودگی کا باعث بنتی ہیں۔ ڈاکٹر انجم نواب کہتی ہیں کہ اِس پلاسٹک کے شاپنگ بیگز تیار کیے جا سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ کھانے پینے کی اشیا میں استعمال ہونے والی رواتی پیکجنگ کو اِس پلاسٹک سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر نجم کا کہنا ہے کہ ہم نے مصالحہ جات کی موجودہ المونیم کی پیکنگ کو ماحول دوست پلاسٹک سے تبدیل کر کے دیکھا تو اُن کی شیلف لائف میں قابلِ ذکر اضافہ ہو گیا۔ ہم اِس منصوبے کو آزمائشی سطح پر چلانے کے لیے فیزیبلٹی بنا رہے ہیں۔ اِس کے بعد اِس پلاسٹک کو بڑے پیمانے پر تیار کر کے عوام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ صنعتی شعبے نے بھی اِس منصوبے کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس وقت ہمارے پاس کئی پیشکشیں موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 813946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813946/پاکستانی-ماہرین-نے-کھانے-کے-قابل-پلاسٹک-تیار-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org