QR CodeQR Code

میدان کربلا میں اللہ سے محبت اور دین محمدؐ کی پیروی کا پرچار ہوا، علامہ شہنشاہ نقوی

1 Sep 2019 20:28

نشتر پارک میں منعقدہ عشرہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ کربلا عاشقوں کی وادی ہے اور کربلا ہدف زندگی گزار کر بقا پانے والوں کی پیام گاہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ آج محرم کی آمد ہے اور اگر معرفت کی نظروں سے دیکھا جائے، تو زمین سے آسمان تک غم حسینؑ کی فضا نظر آتی ہے اور ایام عزاء سید الشہدا ؑ میں صبر و تحمل، برداشت اور دین الٰہی کا تذکرہ ہے، کربلا عاشقوں کی وادی ہے اور کربلا ہدف زندگی گزار کر بقا پانے والوں کی پیام گاہ ہے۔ پاک محرم ایسوسی ایشن کے تحت نشتر پارک کراچی میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے افضلیت حضرت امام علیؑ کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ کربلا کے میدان میں امام حسینؑ نے یہی پیغام دیا کہ اللہ سے محبت اور دین محمدؐ کی پیروی کرتے رہنا اور یہی پیغام حضرت امام علیؑ کے پیغامات کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام علیؑ کی سب سے بڑی فضیلت یہ ہے کہ آپؑ کو ازروئے قرآن اللہ نے اپنے ساتھ گواہ رسولﷺ بنایا، قرآن کریم نے آپؑ کو نفس رسولﷺ قرار دیا اور آپکی اور آپکی اولاد کی محبت کو فرض قرار دیکر یہ پیغام دیا گیا کہ ان سے وابستہ رہ کر انسان اپنی دنیا و آخرت و سنوار سکتا ہے اور کامیابی کے ساتھ ساتھ کامرانی اور فلاح کا راستہ تلاش کرسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 813950

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813950/میدان-کربلا-میں-اللہ-سے-محبت-اور-دین-محمد-کی-پیروی-کا-پرچار-ہوا-علامہ-شہنشاہ-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org