QR CodeQR Code

محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہیں ناجائز منافع خور سرگرم

1 Sep 2019 20:38

ناجائز منافع خوروں نے ہرے اور گرم مصالحہ جات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا، پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں ناجائز منافع خوروں نے ہرے اور گرم مصالحہ جات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا، پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی منافع خور تاجروں نے اپنی کمر کس لی ہے اور ہرے اور گرم مصالحہ جات ٹماٹر، پیاز، ہری مرچ، ادرک، لہسن، لیموں، آلو، چاول، چینی، چھولے، گھی، کوکنگ آئل، تیل، لال مرچ اور گرم مصالحوں سمیت نیاز و لنگر کے استعمال کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، شہریوں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا نوٹس لیتے ہوئے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 813951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813951/محرم-الحرام-کی-ا-مد-کیساتھ-ہیں-ناجائز-منافع-خور-سرگرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org