QR CodeQR Code

قاسم سوری کا حلقہ، ووٹوں کی بائیو میٹرک میں بےقاعدگیوں کا انکشاف

1 Sep 2019 21:36

رپورٹ کے مطابق 52756 کاؤنٹر فائلز پر انگوٹھوں کے نشان غیر واضح، جبکہ 49042 پر واضح ہیں، 15 پولنگ اسٹیشنوں کے خاکی تھیلے ہی غائب ہیں، جبکہ 1533 کاؤنٹر فائلز پر درج شناختی کارڈ نمبرز غلط ہیں۔ 123 کاؤنٹر فائلز پر شناختی کارڈ نمبرز 2/2 بار درج ہیں، 333 کاؤنٹر فائلز پر ایسے شناختی کارڈ نمبر درج ہیں جو اس حلقے میں رجسٹرڈ ہی نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے حلقہ این اے 265 کے ووٹوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی رپورٹ میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ نادرا کی جانب سے الیکشن ٹربیونل میں حلقہ 265 سے متعلق ووٹوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں ظاہر کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 52756 کاؤنٹر فائلز پر انگوٹھوں کے نشان غیر واضح، جبکہ 49042 پر واضح ہیں، 15 پولنگ اسٹیشنوں کے خاکی تھیلے ہی غائب ہیں، جبکہ 1533 کاؤنٹر فائلز پر درج شناختی کارڈ نمبرز غلط ہیں۔ 123 کاؤنٹر فائلز پر شناختی کارڈ نمبرز 2/2 بار درج ہیں، 333 کاؤنٹر فائلز پر ایسے شناختی کارڈ نمبر درج ہیں جو اس حلقے میں رجسٹرڈ ہی نہیں۔ نادرا نے بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشمل الیکشن ٹربیونل میں رپورٹ جمع کرائی ہے، الیکشن ٹربیونل نے 29 جون کو نادرا کو حاجی لشکری رئیسانی کی درخواست پر ووٹوں کی تصدیق کا حکم دیا تھا، حلقہ سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری این اے 265 سے منتخب ہوئے تھے جبکہ بی این پی مینگل کے رہنماء نوابزادہ لشکری ریسانی اور پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو شکست ہوئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 813964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813964/قاسم-سوری-کا-حلقہ-ووٹوں-کی-بائیو-میٹرک-میں-بےقاعدگیوں-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org