0
Sunday 1 Sep 2019 22:37

مودی کو آر ایس ایس کے غنڈوں پر فخر ہے تو ہم بھی غزنوی کی اولاد ہیں، سراج الحق

مودی کو آر ایس ایس کے غنڈوں پر فخر ہے تو ہم بھی غزنوی کی اولاد ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ وہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بارڈر اور ایل او سی پر لگائی گئی باڑ ختم کر دی جائے اور اگر مودی  کو آر ایس ایس کے غنڈوں پر فخر ہے تو ہم بھی غزنوی کی اولاد ہیں۔ کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت شارع فیصل پر منعقدہ آزادی کشمیر مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اب فیس بک کا جہاد نہیں چلے گا، عملی طور پر آگے بڑھنا ہوگا، وقت کے ٹیپو سلطان بنیں، میر جعفر اور میر صادق نہ بنیں۔

حکومت سے کہتا ہوں شملہ معاہدے کے خاتمے کا اعلان کرے، جبکہ مطالبہ کرتا ہوں کہ بارڈر اور ایل او سی پر لگائی گئی باڑ ختم کر دی جائے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیری اگر اب آزادی کی جنگ لڑتے ہیں تو یہ ان کا قانونی حق ہے، ٹرمپ کی ثالثی ہمیں پہلے سے معلوم ہے، ٹرمپ ایک ہفتے میں 50 مرتبہ یوٹرن لیتا اور جھوٹ بولتا ہے، مودی سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر تم کو آر ایس ایس کے غنڈوں پر فخر ہے تو ہم بھی غزنوی کی اولاد ہیں، مودی وہ وقت نہ بھولے کہ جب 14 اگست کو ہندوستان کے اندر پاکستان کے جھنڈے لہرائے گئے۔
خبر کا کوڈ : 813971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش