QR CodeQR Code

گلگت بلتستان الیکشن، تحریک انصاف اور ایم ڈبلیو ایم کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

2 Sep 2019 11:29

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سید جعفر شاہ نے سکردو میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ سید علی رضوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں جی بی کے عام انتخابات، علاقے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف اور ایم ڈبلیو ایم نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سید جعفر شاہ نے سکردو میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ سید علی رضوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں جی بی کے عام انتخابات، علاقے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں نے الیکشن میں دیانتدار اور قابل امیدواروں کو میدان میں اتارنے پر بھی اتفاق کر لیا ہے۔ آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات سے پہلے اس پیشرفت کو اہم بریک تھرو قرار دیا جا رہا ہے۔ سید جعفر شاہ بلتستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے کئی سیاسی و مذہبی رہنمائوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں موجودہ نون لیگ کی حکومت کی مدت آئندہ سال جون میں پوری ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 813972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/813972/گلگت-بلتستان-الیکشن-تحریک-انصاف-اور-ایم-ڈبلیو-کا-سیٹ-ایڈجسٹمنٹ-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org