0
Monday 2 Sep 2019 04:31

اسرائیلی کابینہ کو حزب اللہ کے جوابی حملے پر گفتگو کرنے سے روک دیا گیا، اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی کابینہ کو حزب اللہ کے جوابی حملے پر گفتگو کرنے سے روک دیا گیا، اسرائیلی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کو اسرائیلی فوجی گاڑی پر حزب اللہ کے جوابی حملے کے بارے میں میڈیا سے کسی بھی قسم کی گفتگو کرنے سے سختی کیساتھ منع کر دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر جنگ کا قلمدان بھی اپنے پاس رکھنے والے بنجمن نیتن یاہو نے حزب اللہ کے جوابی حملے کی خبر ملتے ہی "ہنڈراس" کے وزیراعظم کیساتھ جاری اپنی ملاقات ادھوری چھوڑ کر اسرائیلی چیف آف آرمی سٹاف، اسرائیلی نیشنل سکیورٹی کونسل کے چیئرمین اور دوسرے اعلی حکام کے ساتھ نئی صورتحال پر ہنگامی گفتگو بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل ہی حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی فوجی گاڑی پر اپنے پہلے جوابی حملے کی خبر پر مبنی بیان میں کہا تھا کہ مقامی وقت کے مطابق 4:15 سہ پہر حزب اللہ کے ذیلی گروپ "شہیدان حسن زبیب و یاسر ضاہر گروپ" نے اسرائیلی فوجی چھاؤنی "افیفیم" کو جاتی ایک 8 نفری اسرائیلی فوجی گاڑی کو اپنے ٹینک شکن میزائل کا نشانہ بنایا ہے، جس سے اس گاڑی میں موجود اسرائیلی شمالی علاقہ جات کا ایک کمانڈر ہلاک جبکہ متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی میڈیا نے بھی اسرائیلی فوجی ترجمان سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی سرزمین سے چند ایک اینٹی ٹینک میزائل اسرائیل کی فوج اور فوجی گاڑیوں پر فائر کئے گئے ہیں، تاہم ان سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 813979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش