QR CodeQR Code

آئی ایس او محرم الحرام کا پہلا عشرہ ’’کربلا شناسی‘‘ کے عنوان سے منائے گی

2 Sep 2019 22:11

مرکزی صدر قاسم شمسی کاکہنا تھا کہ جس طرح مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی اس طرح ہم بھی عزاداری کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری نواسہ رسول حضرت امام حسین ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، ہم اس سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، ہم اپنی جانیں تو قربان کر سکتے ہیں لیکن عزاداری پر قدغن ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ عزاداری ہماری شہ رگِ حیات ہے، ہم عزاداری کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے اگر عزاداری پر کوئی آنچ بھی آئی تو ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سید قاسم شمسی مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی اس طرح ہم بھی عزاداری کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری نواسہ رسول حضرت امام حسین ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، ہم اس سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، ہم اپنی جانیں تو قربان کر سکتے ہیں لیکن عزاداری پر قدغن ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ مرکزی صدر آئی ایس او کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام کا پیغام یہی ہے کہ جب ظالم و جابر اور فاسق حکومت ہو ایسی حکومت جو اسلامی حدود کو پار کر جائے جو اسلامی احکامات کو پائمال کرے تب آواز بلند کریں احکامات میں سے اہم ترین حکم یہی ہے، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر انجام دیا جائے، ظالم و جابر اور فاسق نظام کیخلاف آواز بلند کی جائے۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ کربلا سے درس حریت لیتے ہوئے کشمیر سمیت مظلومین جہاں کی حمایت جاری رکھیں گے، آئی ایس او پاکستان امسال بھی محرم کے پہلے عشرہ کو کربلا شناسی کے عنوان سے منائے گی۔


خبر کا کوڈ: 814010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814010/ا-ئی-ایس-او-محرم-الحرام-کا-پہلا-عشرہ-کربلا-شناسی-کے-عنوان-سے-منائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org