0
Monday 2 Sep 2019 11:29

مودی سرکار اپنی انتہاپسندی کی آگ میں خود جل کر راکھ ہو جائے گی، عثمان بزدار

مودی سرکار اپنی انتہاپسندی کی آگ میں خود جل کر راکھ  ہو جائے گی، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا لاہور میں ملاقات کرنیوالے ارکان اسمبلی سے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی فورمز پر اجاگر ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے مذموم بھارتی اقدام سے خطے کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ بھارت صرف مسلمان ہونے کی بناء پر کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے، بھارت کی جارحیت پسندی اور ہٹ دھرمی نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، دنیا میں رائے عامہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں ہموار ہو رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا، بھارت جان لے کہ اب اس کی مرضی نہیں چل سکتی، دنیا میں کشمیریوں کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں، کشمیریوں کی آزادی کا وقت قریب آن پہنچا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مودی سرکار انتہا پسندی کی آگ میں خود جل کر راکھ  ہو جائے گی، انتہا پسندی کا رویہ بھارت کے حصے بخرے کا باعث بنے گا۔
خبر کا کوڈ : 814017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب