QR CodeQR Code

بنوں، 2 گروہوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

2 Sep 2019 11:31

دو فریقین کے درمیان جائیداد کے تنازع پر مسلح تصادم ہوا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں میں دو گروہوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں دو فریقین کے درمیان جائیداد کے تنازع پر مسلح تصادم ہوا ہے، تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 814021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814021/بنوں-2-گروہوں-میں-تصادم-4-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org