QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں اساتذہ کا پرچہ واٹس ایپ پر آؤٹ

2 Sep 2019 11:41

مشير تعليم خیبر پختونخوا نے معاملے کا نوٹس ليتے ہوئے کرک اور صوابی کے ٹیسٹ منسوخ کر ديئے۔ پرچہ آؤٹ ہونے اور کھلے عام نقل پر تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ ضیاء اللہ بنگش کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کیلئے نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی خالی اسامیوں کیلئے ہونے والے ٹیسٹ کا پرچہ واٹس ایپ پر آؤٹ ہو گیا۔ خيبر پختونخوا ميں ايس ايس ٹی اساتذہ کی 8 ہزار 363 خالی اسامیوں کیلئے صوبے بھر میں ٹیسٹ کا انعقاد کيا گيا تھا۔ ٹیسٹ کا پرچہ واٹس ایپ پر آؤٹ ہوگیا جبکہ ساتھ ہی ٹیسٹ میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے کھلے عام نقل کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ مشير تعليم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ بنگش نے معاملے کا نوٹس ليتے ہوئے کرک اور صوابی کے ٹیسٹ منسوخ کر ديئے۔ پرچہ آؤٹ ہونے اور کھلے عام نقل پر تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ مشیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کیلئے نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 814026

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814026/خیبر-پختونخوا-میں-اساتذہ-کا-پرچہ-واٹس-ایپ-پر-آؤٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org