0
Monday 2 Sep 2019 12:34

وسطی کرم کے عمائدین کا علاقہ مناتو کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ

وسطی کرم کے عمائدین کا علاقہ مناتو کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ وسطی کرم کے علاقہ مناتو کے قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ علاقہ مناتو زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہے، یہاں پانی کی فراہمی اور بنجر زمینوں کو آباد کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ مناتو میں منعقدہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنماء بادشاہ میر، قیبت خان، میر اصغر، سرور خان، مزید خان اور مجید رحمان نے کہا کہ مناتو میں ہزاروں ایکڑ اراضی بنجر ہے، جسے قابل کاشت بنانے اور آبنوشی کے لئے پانی فراہم کیا جائے۔ عمائدین نے مطالبہ کیا کہ صدہ سے مناتو تک روڈ کی حالت بہتر بنائی جائے، ہائی سکول، بیسک ہیلتھ یونٹ مناتو میں عملے کی کمی پوری کی جائے اور عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جائے۔

علاقے کے عمائدین نے اس موقع پر علاقائی مسائل کے حل کے لئے بنائی گئی پندرہ رکنی کمیٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ کمیٹی میں شامل علاقے کے عمائدین مسائل کے حل کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہے ہیں، عمائدین نے مقامی انتظامیہ اور فورسز کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقہ مناتو کا تفصیلی دورہ کریں اور علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائیں۔
خبر کا کوڈ : 814038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش