QR CodeQR Code

فضل الرحمان نے کشمیر کیلئے ایک جلسی بھی نہیں کی

کشمیر ایشو پر عالمی سطح پر پاکستانی موقف کو تقویت ملی ہے، فواد چودھری

2 Sep 2019 12:37

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر آزادی کے آخری مرحلے میں ہے، مودی کے اقدامات کی وجہ سے بھارت مشکلات کا شکار ہے، مودی کیخلاف طاقتورآوازاٹھ رہی ہے، مودی بھارت کے اندر بھی اکیلا رہ گیا ہے، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے بھارتی معیشت پر تشویش کا اظہار کیا، مودی کی وجہ سے بھارتی معیشت پر دباوَ ہے، ہم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے سفر پر نکلے ہیں، ہم اب کشمیر کی آزادی سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی پالیسی ہٹلر جیسی ہے، ہٹلر نے جرمنی میں وہی کیا جو مودی کر رہا ہے، ہٹلر نے ظلم کے بعد خودکشی کرلی تھی۔ فواد چودھری نے کہا کہ سفارتی سطح پر بھی کشمیر کے حوالے سے سرگرم ہیں، بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف کو تقویت ملی ہے، او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر پر اچھا بیان دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن "میرے ابو کو چھوڑ دو" سے آگے نہیں جا رہی، فضل الرحمان نے کشمیر کیلئے ایک جلسی بھی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کیساتھ لوگوں کی ہمدردیاں نہیں ہیں، اپوزیشن کا مرکزی نقطہ زرداری اور نواز شریف سے پیسے مانگنا چھوڑ دو پر ہے، پیسے دو، ابو لے لو، اپوزیشن کو چاہئے عوامی ایشوز پر کام کرے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر آزادی کے آخری مرحلے میں ہے، ہم اب کشمیر کی آزادی سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو پاگل پن کا دورہ پڑا ہے، آسام میں مسلمانوں کی شہریت ختم کر دی گئی، مقبوضہ کشمیر میں 29 دن ہو گئے 80 لاکھ کشمیری گھروں میں بند ہیں، محبوبہ مفتی سمیت دیگر رہنما بھی گھروں میں بند ہیں، بھارت تو اپنے سیاستدانوں کو بھی کشمیر میں داخلے سے روک رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر آزادی کے آخری مرحلے میں ہے، مودی کے اقدامات کی وجہ سے بھارت مشکلات کا شکار ہے، مودی کیخلاف طاقتورآوازاٹھ  رہی ہے، مودی بھارت کے اندر بھی اکیلا رہ گیا ہے، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے بھارتی معیشت پر تشویش کا اظہار کیا، مودی کی وجہ سے بھارتی معیشت پر دباوَ ہے، ہم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے سفر پر نکلے ہیں، ہم اب کشمیر کی آزادی سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔


خبر کا کوڈ: 814045

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814045/کشمیر-ایشو-پر-عالمی-سطح-پاکستانی-موقف-کو-تقویت-ملی-ہے-فواد-چودھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org