QR CodeQR Code

چیف کورٹ، غذر کے سیاسی رہنمائوں کے نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا حکم

2 Sep 2019 12:59

چیف کورٹ کے جسٹس ملک حق نواز اور جسٹس علی بیگ پر مشتمل بینج نے سیاسی رہنمائوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف کورٹ گلگت بلتستان نے غذر سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنمائوں کے نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا حکم دیدیا۔ چیف کورٹ کے جسٹس ملک حق نواز اور جسٹس علی بیگ پر مشتمل بینج نے سیاسی رہنمائوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی غذر کے رہنما راجہ میر نواز، عنایت ابدالی اور یاور علی کو فوری طور پر فورتھ شیڈول سے نکالنے کا حکم دیدیا، درخواست گزاروں کی جانب سے  راجہ شکیل ایڈووکیٹ، نذیر ایڈووکیٹ اور اسلام الدین ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔


خبر کا کوڈ: 814056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814056/چیف-کورٹ-غذر-کے-سیاسی-رہنمائوں-نام-فورتھ-شیڈول-سے-نکالنے-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org