0
Monday 2 Sep 2019 13:02

پشاور ہائیکورٹ نے محسن داوڑ اور علی وزیر کی کیس منتقلی کی درخواست مسترد کر دی

پشاور ہائیکورٹ نے محسن داوڑ اور علی وزیر کی کیس منتقلی کی درخواست مسترد کر دی
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت کی سماعت بنوں سے پشاور منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماء محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت منتقلی کی درخواست کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل شمائل احمد بٹ نے عدالت میں پیش ہوکر درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت منتقلی سے متعلق درخواست خارج کر دی۔ محسن داوڑ اور علی وزیر نے درخواست میں کہا تھا کہ ان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت بنوں سے پشاور منتقل کی جائے۔ واضح رہے کہ پی ٹی ایم کے دونوں رہنماؤں کو شمالی وزیرستان میں خرقمر چیک پوسٹ واقعے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا اور ان کے خلاف بنوں میں دہشت گردی کے مقدمات چل رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 814058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش