QR CodeQR Code

سابق صدر آصف علی زرداری کو کچھ ہوا تو اسکے ذمہ دار موجودہ نااہل حکمران ہونگے، رائو ساجد علی

2 Sep 2019 16:13

ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی ملتان کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو زرداری کو سابق صدر آصف علی زرداری سے نہ ملنے دینا حکمرانوں کے ظلم کی انتہا ہے، ظلم کی یہ رات جلد تمام ہونیوالی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری رائو ساجد علی نے پریس کانفریس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران پیپلزپارٹی کا جمہوری راستہ روکنے اور چیئرمین بلاول بھٹو کو خاموش کرانے کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے ساتھ گھنائونی سازش کی جا رہی ہے، ہم سلام پیش کرتے ہیں سابق صدر آصف علی زرداری کو، جو ان آمرانہ قوتوں کے ساتھ مردانہ وار مقابلہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی ضلع ملتان کے سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب چوہدری محمد یسین بھی ہمراہ تھے۔ رائو ساجد علی اور چوہدری محمد یسین نے مزید کہا کہ اس موقع پر اگر خدا نہ کرے سابق صدر آصف علی زرداری کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار موجودہ نااہل حکمران ہوں گے۔

آصفہ بھٹو زرداری کو سابق صدر آصف علی زرداری سے نہ ملنے دینا حکمرانوں کے ظلم کی انتہاء ہے، ظلم کی یہ رات جلد تمام ہونے والی ہے، جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ موجودہ نااہل حکمران آزادی کشمیر کی لہر کو ختم کرنے کیلئے اپوزیشن کی قیادت کو پابند سلاسل کر رہے ہیں، کیونکہ امریکہ سرکار سے یہی طے ہوا ہے۔ موجودہ حکمران آدھا گھنٹہ کھڑے ہو کر کشمیر کو آزادی نہیں دلا سکتے، اپوزیشن قوتوں کو دیوار کے ساتھ لگا کر ملک دشمن قوتوں کو پاکستان کی نااہل حکومت اور جمہوریت کے خلاف بولنے کا خود موقع فراہم کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 814068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814068/سابق-صدر-آصف-علی-زرداری-کو-کچھ-ہوا-اسکے-ذمہ-دار-موجودہ-نااہل-حکمران-ہونگے-رائو-ساجد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org