0
Monday 2 Sep 2019 16:46

شہروں کی درجہ بندی کیلئے حکومت جلد کلین گرین انڈیکس کا آغاز کریگی، ملک امین اسلم

شہروں کی درجہ بندی کیلئے حکومت جلد کلین گرین انڈیکس کا آغاز کریگی، ملک امین اسلم
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بہت جلد کلین گرین انڈیکس کا آغاز کرے گی جو پاکستان کے شہروں کی درجہ بندی کرے گا۔ یہ درجہ بندی مقامی حکومتوں کے مابین ایک مسابقانہ فضا کے قیام کے ذریعے لوگوں کے رویوں میں تبدیلی پیدا کرنے کیلئے ممد و معاون ثابت ہو گی۔ پہلے مرحلہ میں صوبہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب سے 20 شہروں کو اس درجہ بندی کا حصہ بنایا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلہ میں اس کا دائرہ کار پاکستان کے دیگر شہروں تک بھی بڑھایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیسیف کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یونیسیف کے وفد  نے تاجدین آئلوالے کی قیادت میں مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی کے دفتر کا دورہ کیا اور کلین گرین انڈیکس کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یونیسیف کے نمائندہ برائے پاکستان نے کلین گرین انڈیکس کے حوالے سے حکومتی منصوبہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور صفائی ستھرائی کو ایک درجہ بندی میں ضم کرنا حکومت پاکستان کا قابل تقلید اقدام ہے جو کہ پاکستانی شہروں اور آبادیوں میں صحتمندانہ مقابلے کی فضا کو جنم دے گا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کلین گرین پرجیکٹ کے تحت وزارت ہٰذا نے رہنما اصول مرتب کر لیے ہیں جو سرسبز اور صاف ستھرے پاکستان کے حصول کیلئے روڈ میپ مرتب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان  مقامی حکومتوں اور صوبائی محکموں کی معاونت کیلئے اپنا قائدانہ کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ کلین گرین پاکستان موومنٹ کے مقاصد کو حاصل کیا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 814077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش