0
Monday 2 Sep 2019 18:22

بلوچستان میں مختلف حادثات، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

بلوچستان میں مختلف حادثات، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ٹریفک حادثات کے دوران 3 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پشین کے علاقے خلیل اڈہ میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا جا رہا تھا لیکن راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسا۔ مقتول کی شناخت گل محمد ولد داد خان کے نام سے ہوئی اور وہ علاقے میں چوکیدار تھا۔ کوئٹہ کے علاقے سبی روڈ پر ٹریفک کے حادثے کے دوران سریاب روڈ کلی شاہنواز کا رہائشی عبداللہ ولد عید محمد جاں بحق ہوگیا۔ لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔ اُدھر ضلع لورالائی میں ڈیرہ روڈ کلی لاہور کے قریب دو ٹرکوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں شربت خان نامی شخص جاں بحق جبکہ عبدالقیوم، محمد اکبر، عبدالقدوس اور کلیم اللہ زخمی ہوگئے۔
 
خبر کا کوڈ : 814100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش