QR CodeQR Code

ہمارے معاشرے کی کمزوریوں کا بنیادی سبب قرآن و اہلبیتؑ سے دوری ہے، علامہ ناظر تقوی

2 Sep 2019 18:39

کراچی میں عشرہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ قرآن ہمیں وحدت کا پیغام دیتا ہے اور قرآن کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم انسانیت کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور شیعہ علما کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ آج ہمارے معاشرے کی کمزوریوں اور انتشار کا بنیادی سبب قر آن اور اہلبیتؑ سے دوری ہے۔ پیام ولایت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مسجد حسنین جعفر طیار سوسائٹی کراچی میں منعقد عشرہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر تقوی نے مزید کہا کہ پیغمبر اکرمﷺ نے انسانیت کی ہدایت اور رہنمائی کیلئے قر آن اور اہلبیتؑ کی طرف رہنمائی فرماتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی قرآن اور اہلبیتؑ کے دامن سے اپنے آپ کو منسلک کیا، میں ضمانت دیتا ہو کہ وہ کبھی گمراہ نہیں ہوگا، اگر انسان قرآن اور اہلبیتؑ کے دامن کو تھام لے، تو انسان کمال اور ارتقاء کی منزل کو طے کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدا نے قرآن کو تربیت و انسان سازی کیلئے نازل کیا ہے، تاکہ اس کے احکامات پر عمل کرکے معاشرہ ترقی و کمالات کی شاہراہ پر گامزن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن ہمیں وحدت کا پیغام دیتا ہے اور قرآن کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم انسانیت کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 814107

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814107/ہمارے-معاشرے-کی-کمزوریوں-کا-بنیادی-سبب-قرآن-اہلبیت-سے-دوری-ہے-علامہ-ناظر-تقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org