0
Monday 2 Sep 2019 18:55

ٹانک، مسجد میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی

ٹانک، مسجد میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک کی جامع مسجد محسود مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔ ٹانک میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے دفتر کے قریب مصروف ترین تجارتی مرکز محسود مارکیٹ کی جامع مسجد میں نماز ظہر کے بعد راستے کے تنازع پر 2 مخالف گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کر گیا، مخالفین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے جاں بحق شخص کی لاش اور دیگر 9 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں نمازی اور راہگیر بھی شامل ہیں۔ 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی ہے جنہیں ڈیرہ اسماعیل خان ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور فوج نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے 7 افراد کو حراست میں لے لیا، واقعے کی تحقیقات اور دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ تجارتی مراکز بھی بند ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 814111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش